اپنی ثقافت کی بہتر نمائندگی: سعودی بچے کی غیر ملکی سے گفتگو نے دل موہ لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وطن کی اقدار اور ثقافت کو بہترین طریقے سے پیش کرکے سعودی بچے عمر عصام الانصاری نے غیر ملکی سے شاندار گفتگو کر کے مملکت میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے صارفین کو حیران کردیا۔

عمر عصام نے پیرو کے ایک فٹ بال مداح سے سلیقے، ذہانت اور شائستہ لب و لہجہ میں بے ساختہ گفتگو کی اور وطن کی اقدار اور ثقافت کو اجاگر کیا۔ گفتگو کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا اور کم عمر عمر عصام کی اس بے ساختہ گفتگو کی ستائش کی گئی۔

عمر عصام نے ٹوئٹر کے ذریعے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ یہ کلپ اس قدر وسیع پیمانے پر سامعین تک پہنچے گا۔ اس گفتگو میں عمر عصام نے پیرو کے پرستار سے دوستانہ گفتگو میں انہیں قطر فیفا ورلڈ کپ میں سعودیہ اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے میچ میں شرکت کی دعوت دی۔

سعودی اقدار اور ثقافت

عمر نے پیرو کے پرستار کے ساتھ انگریزی میں گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ سعودی عرب کس طرح مہمان نوازی کرتا ہے اور یہ سعودی اقدار اور ثقافت کا حصہ ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی مہمان نوازی اور اسلامی ثقافت کی تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا بھی اس ثقافت کا اہم جزو ہے۔ مزید برآں انہوں نے سعودی کھلاڑیوں کا تعارف کرایا اور ٹیم کے لیگ 16 تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس گفتگو کو پیرو کے ٹی وی چینل نے بھی نشر کیا اور عمر عصام الانصاری سے کہا ’’تمہاری عمر کم مگر دل بڑا ہے‘‘۔

اخلاقیات کی درسگاہ

سوشل میڈیا پر صارفین نے عمر عصام الانصاری کی مختلف ثقافتوں کے ساتھ مکالمہ کرنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی کی تعریف کی، لوگوں نے کہا عمر اخلاقیات، اچھی منطق، شائستگی اور ادب کی ایک درسگاہ ہے۔

لوگوں نے کہا چھوٹی عمر کے باوجود اپنی بے ساختہ تقریر سے عمر نے بہت کچھ پیش کردیا، نئی نسل کے یہ بچے دنیا کو سعودی اور اسلامی ثقافت سے متعارف کرانے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں