فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کی شام شام پہنچنے کے بعد اپنے شامی ہم منصب احمد الشرع کے ہمراہ دمشق کی مشہور جامع اموی کا دورہ کیا۔
میکرون کا یہ دورہ 2024 کے آخر میں احمد الشرع کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بڑے مغربی ملک کے سربراہِ مملکت کا شام کا پہلا دورہ ہے۔
الرئيس السوري أحمد الشرع يقيم مأدبة عشاء للرئيس الفرنسي إيمانويل ماكرون في مطعم سوري بدمشق pic.twitter.com/tgWMrhlBr1
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2026
دمشق کے قدیم شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں عشائیے کے بعد دونوں صدور جامع اموی پہنچے اور اس کے صحن کا دورہ کیا۔مسجد میں دونوں رہنماؤں نے حضرت یحییٰ علیہ السلام کے مزار کی زیارت کی، قرآنِ کریم کے ایک بڑے نسخے کا مشاہدہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
احمد الشرع نے بھی اسی جامع اموی کا دورہ 9 دسمبر 2024 کو کیا تھا، بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ایک روز بعد جہاں انہوں نے ایک خطاب میں فتح کا جشن منایا تھا۔
الرئيس أحمد الشرع والرئيس الفرنسي إيمانويل ماكرون خلال زيارتهما للجامع الأموي في العاصمة السورية دمشق pic.twitter.com/knBDBYYD8W
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2026
فرانسیسی صدر میکرون پیر کی شام اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کریں گے، جبکہ آج دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس متوقع ہے۔
مشاهد لموكب الرئيس الفرنسي إيمانويل ماكرون خلال زيارته إلى سوق الحميدية في العاصمة السورية دمشق pic.twitter.com/wb76VP4hyr
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2026
یہ بات فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے بتائی۔فرانس نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غالباً میکرون کے دورہ شام کا اعلان ان کے طیارے کے اترنے تک نہیں کیا۔
اس وقت شام 13 سالہ خونریز خانہ جنگی کے بعد امن و استحکام قائم کرنے کی کوششوں کے دوران اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔