اٹلی کے شہر روم میں اتوار کو ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین خواتین کو قتل اور 4 دیگر افراد کو زخمی کردیا۔ اطالوی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ ایک اپارٹمنٹ کے تنازعہ پر کی گئی۔
انتہائی دائیں بازو کے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ مرنے والیوں میں ایک ان کی دوست بھی تھی۔
ستاون سالہ ملزم کلاڈیو کیمپی نے روم کے شمالی ضلع میں اپنی بلڈنگ کے مکینوں کے ساتھ ملاقات کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کر دی۔ اس نے چوری کی گئی ایک پستول سے فائرنگ کی۔
نومبر میں ایک بلاگ پوسٹ میں کیمپی نے عمارت چلانے والے لوگوں کے ساتھ اپنے مشکل تعلقات کے بارے میں بات کی اور ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسے اپنے گھر سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک 10 سالہ بچے کی 50 سالہ والدہ نکولیٹا گولیسانو بھی شامل تھیں جو بلڈنگ کمیٹی کی خزانچی کے طور پر اجلاس میں شریک تھیں۔
اطالوی وزیر اعظم میلونی نے انکشاف کیا کہ گولیسانو ان کی دوست تھیں، میلونی نے کہا وہ ایک وفادار ماں اور ہم راز دوست تھیں۔ ساتھ ہی وہ ایک ہی وقت میں مضبوط اور نازک بھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قاتل پکڑا گیا ہے۔ امید ہے کہ انصاف جلد اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
-
امیرِکویت شیخ نواف طبی معائنے کے لیے اٹلی پہنچ گئے
امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح ہفتے کے روز معمول کے طبی معائنے کے لیے اٹلی پہنچ ...
بين الاقوامى -
اٹلی :ٹسکَنی کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار ترک تاجر، دو لبنانی ہلاک
اٹلی کے علاقے ٹسکَنی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار ترک اور دو لبنانیوں سمیت سات ...
بين الاقوامى