امریکہ میں سائیکلون طوفان کے باعث شدید سردی نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے بعد ہفتہ کے روز بھی ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ہفتہ کے روز 2700 پروازیں منسوخ ہونے سے دسیوں ہزار افراد افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ "فلائٹ اویر" کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر تک 6200 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی تھیں۔
جمعرات کو بھی شدید سردی کے باعث تقریبا 2700 پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں۔ برفباری اور سردی نے جمعہ کو 5700 پروازوں کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔
پروازوں میں خلل اس وقت آیا جب ہفتے کے روز آرکٹک کے موسم سرما نے امریکہ کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے بجلی کی بندش ہوگئی اور کاریں تباہ ہوگئیں۔ درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کے نتیجے میں پنسلوانیا سے جارجیا تک کے شہروں کو کرسمس کے موقع پر ریکارڈ سردی کا سامنا ہے۔
-
سائیکلون بم : شدید سردی کے طوفان نے امریکہ کو لپیٹ میں لے لیا، دو تہائی آبادی متاثر
لاکھوں امریکیوں کا سفر اور 5 ہزار پروازیں متاثر ہو گئیں، 1.25سنٹی میٹر گھنٹہ کی ...
بين الاقوامى -
برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث سردی میں اضافہ؛ فلائٹیں منسوخ، کاروبار زندگی معطل
برطانیہ میں برفباری کی حالیہ لہر کے بعد سردی شدید ہوگئی ہے۔رائیٹرز کی جانب سے شائع ...
بين الاقوامى -
امریکا: برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدید لہر، 1400 پروازیں منسوخ
امریکا کے مشرقی علاقوں میں اتوار کے روز برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر کے ...
بين الاقوامى