ہتھکڑی پہنے امریکی قیدی کی پولیس کار کی کھڑکی سے کودنے کی کوشش، دیکھئے ویڈیو
ایک کار کیمرے نے قیدی کے فرار کی عجیب و غریب کوشش کو فلمبند کرلیا، پولیس اہلکار نے بروقت پکڑ لیا
امریکہ میں ایک کار کیمرے نے ایک امریکی قیدی کے فرار کی عجیب و غریب کوشش کو فلمبند کرلیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قیدی پولیس کار سے فرار کی کوشش کر رہا ہے۔ قیدی کو ہتکھڑی لگی ہوئی ہے اور وہ دروازے کی کھڑکی سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ قیدی کو دوسری سہولت میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود قیدی نے کھڑکی کو لات ماری اور باہر نکلنے کی کوشش کی۔
ویڈیو کے مطابق قیدی اپنے ہاتھ پیچھے باندھ کر کھڑکی سے کودنے میں کامیاب ہو گیا۔ لیکن ایک پولیس والے نے جلدی سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا دیا۔