کھجوریں شناخت کے ساتھ بڑا ذریعہ معاش، الجزائر برآمد بڑھانے کیلئے پرعزم

الجزائر کی کھجور کو 2024 کے اندر 150 ممالک کی منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

امریکی مصنف لوئس لامور کہتے ہیں کہ آپ صحرا سے نہیں لڑ سکتے، آپ کو اس کے ساتھ ہی سفر کرنا پڑے گا۔ یہ ایک کہاوت ہے جس پر عمل الجزائر کے صحراؤں میں بسنے والے کر رہے ہیں۔ ان الجزائری شہریوں نے صحراؤں میں پائی جانے والے اشیا سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور ان چیزوں میں سرفہرست کھجوریں ہیں۔

تمام الجزائر کے لیے کھجور شناخت کی ایک علامت ہونے کے ساتھ ایک ذریعہ معاش بھی ہے۔ الجزائر میں خاص طور پر سردیوں میں کھجور آپ کو ہر گھر کی کھانے کی میز پر ملے گی۔ الجزائری کھجور کی شہرت اس کے معیار کی وجہ سے ملک کے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔ یہ کھجوریں اپنی شفاف شکل، میٹھے ذائقے ، سنہری رنگ اور نرم ساخت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے دنیا میں ان کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

سرحدوں کو پار کرتی شہرت

کچھ تاریخی حوالوں میں بتایا گیا ہے کہ الجزائر کے دارالحکومت سے 430 کلومیٹر مسافت پر واقع بسکرہ شہر کھجور پیدا کرنے کے حوالے سے دنیابھر میں معروف ہے۔ اس شہر نے امریکہ میں اس وقت نام پیدا کیا جب امریکیوں نے ’’انڈیو‘‘ کے صحرا کا انتخاب کیا تو اس شہر کو اس کی اعلی کھجوروں کی پیداوار کی وجہ سے ’’بسکرہ‘‘ کہنا شروع کردیا۔ اس دور میں اس امریکی نخلستان میں ایک سڑک کا نام کھجور کے نام پر ’’ ڈقلہ نور‘‘ رکھا گیا، ایک شاہراہ کو الجزائر کہا گیا اور ایک اور کو ’’طولقہ‘‘ کہا جانے لگا۔ یہ وہ علاقے تھے جو بسکرہ صحرا کے ساتھ ساتھ تھے۔ اس طرح کیلیفورنیا ’’ڈقلہ نور‘‘ جیسی کھجوروں کی پیداوار کے اعتبار سے سب سے بڑا علاقہ بن گیا۔

الجزائر ان عرب ممالک میں شامل ہے جو سب سے مختلف قسم کی کھجوریں پیدا کرتے ہیں ۔ یہ کھجوریں صحرا کے وسیع نخلستانوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ کھجوریں خاص طور پر بسکرہ ، رقلہ، ادرار اور دیگر علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔

الجزائر میں پیدا ہونے والی کھجوروں کی اقسام میں دقلہ نور، بنگرف،الشیخ، تفازہ، فرانہ، اقاز،احرطانہ، تزرازی، تیناصر، مسعودیہ، تنقور، تندکان، تملیحہ، تنجدل، تزیزاو، واکیلی، یخال، الشیخ احمد، الصبع، المکنتیشی اور دیگر شامل ہیں۔

دنیا میں ساتواں نمبر

سرکاری اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ الجزائر 2021 میں کھجور برآمد کرنے کے میدان میں دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ یہاں سے 79 ملین ڈالر کی کھجور برآمد کی گئی۔

کھجور کی پیداوار 2019 میں 11.36 ملین کوئنٹل کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ 6.14 ملین کوئنٹل ’’دقلہ نور‘‘ کھجور رہی۔ اس کے بعد 3.02 ملین کوئنٹل کے ساتھ خشک کھجوریں، پھر 2.2 ملین کوئنٹل باقی نرم کھجوروں کی پیدا وار ریکارڈ کی گئی۔ 2017 اور 2021 کے درمیان الجزائر کی کھجوریں درآمد کرنے والے ممالک کی اوسط تعداد 66 ممالک کے برابر تھی۔ 2021 میں یہ تعداد 72 ہوگئی۔

الجزائر کی حکومت نے 2024 کے آخر تک الجزائر کی کھجور درآمد کرنے والے ممالک کی تعداد 150 ممالک تک بڑھانے کی کوششوں کو دوگنا کرنے کا کہا ہے۔ وزیر تجارت کمال رزیک نے حال ہی میں کہا ہے کہ الجزائر تقریباً 75 ممالک کو کھجوریں برآمد کرتا ہے اور ہمارا مقصدہے کہ اس تعداد کو بڑھایا جائے اور 2024 کے آخر تک اس تعداد کو 150 ملکوں تک پہنچا دیا جائے۔ اس سے برآمد ہونے والی کھجوروں کی کل مالیت 250 ملین ڈالر سے کم نہیں رہے گی۔

الجزائر کی وزارت تجارت کے مطابق سال 2022 کے پہلے دس مہینوں میں کھجور برآمد کرنے والے الجزائر کے افراد کی تعداد بڑھ کر 365 برآمد کنندگان ہو گئی ،2021کی اسی مدت میں 350 برآمد کنندگان تھے۔ حکام کی کوشش ہے کہ الجزائر کے برآمد کنندگان کی تعداد کو دو گنا کردیا جائے کیونکہ الجزائر میں کھجور کی پیداوار وافر ہے جس کا تخمینہ تقریبا 1.2 ملین ٹن سالانہ لگایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں