النصر کلب کیساتھ نئے ایڈونچر کے متعلق پرجوش ہیں: جورجینا

ریاض پارٹی کی ویڈیو پوسٹ کی، ساتھ ’’شاندار استقبال پر سعودی عرب کا بہت شکریہ‘‘ لکھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بین الاقوامی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی دوست جورجینا روڈریگز نے ریاض کے النصر کلب میں پرتگالی کھلاڑی کی پریزنٹیشن تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنی اور اپنے بچوں کی ویڈیو شائع کر دی۔

جمعرات کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ اس شاندار استقبال کے لیے سعودی عرب کا بہت بہت شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا ہم النصر سعودی کلب کے ساتھ اس نئے ایڈونچر کے لیے بہت پرجوش ہیں، اور ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اس ایونٹ کو حقیقت میں بدل دیا۔

جورجینا نے مزید کہا میں کرسٹیانو کو اتنا پرجوش دیکھ کر بہت شکر گزار ہوں، ہم اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ ہمیشہ ایک روشن مستقبل کی طرف ایک ساتھ، شانہ بشانہ، اسی سمت چلیں گے۔

ریاض میں شاندار پارٹی

النصر کلب نے منگل کی شام ایک پرجوش ماحول میں مرسول پارک سٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب میں رونالڈو کو شائقین کے سامنے پیش کیا۔

پرتگالی سٹار نے سعودی کلب النصر میں جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نئے کلب کے ساتھ ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب اور دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں کھیلنے، لطف اندوز ہونے، جیتنے اور کلب اور ملک کی ثقافت میں حصہ لینے آیا ہوں۔ میں جیت کے ساتھ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اس موقع پر النصر کلب کے صدر مسلی آل معمر نے کہا کہ سعودی لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی ایک اہم اضافہ ہے۔ رونالڈو نہ صرف فٹ بال کا معاہدہ ہے بلکہ ترقی کے وژن میں بھی آتا ہے۔ یاد رہے سعودی کلب النصر نے ہفتے کے روز پرتگالی لیجنڈ رونالڈو کے ساتھ 2025 کے موسم گرما تک اپنے معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں