النصر کلب میں شمولیت پر فخر ہےاور میں ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں: رونالڈو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نئے کلب کے ساتھ ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو نے منگل کو ایک کانفرنس میں سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کے طور پر اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور مجھے خوشی فخر ہے کہ میں نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔

رونالڈو نے مزید کہا میرا مقصد نئی نسلوں کے لیے ہے۔ یورپ، امریکا اور پرتگال کے کئی کلبوں نے مجھے سائن کرنے کی کوشش کی، لیکن میں النصر سے راضی ہوگیا۔

رونالڈو نے آخر میں کہا میں پریشان ہونے کے مرحلے سے گذر چکا ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ سعودی لیگ بہت مسابقتی ہے اور اگر کوچ مجھے اجازت دے تو میں اگلے میچ سے ٹیم کے ساتھ حصہ لینا شروع کروں گا۔ میں نے وہاں تمام ریکارڈ توڑ دیے اور میں ان میں سے کچھ کو یہاں بھی توڑنا چاہتا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں