ملائشیا:اہم صنعتوں میں مزدوروں کی کمی کوپوراکرنے کے لیےغیرملکیوں کی بھرتی میں تیزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ملائیشیااہم صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی کمی کے پیش نظراب غیرملکی کارکنوں کی بھرتی کا عمل تیز کررہا ہے۔

ملائشیا کے وزیرداخلہ سيف الدين ناسوتيون بن اسماعيل نے منگل کے روز صحافیوں کوبتایا ہے کہ غیرملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے میں تیزی لانے کے لیے صنعتوں کا کوٹاختم کر دیا جائے گا۔

انھوں نے مزیدبتایا کہ آجروں کو اب 15ممالک سے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے کوٹاکی حد اور’’دیگر شرائط‘‘پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ عارضی استثنا ایک سال تک محدود ہے اوراس کا اطلاق صرف نئی درخواستوں پرہوگا۔

جنوب مشرقی ایشیا میں واقع مسلم اکثریتی ملائشیاملازمتوں میں تیزی لارہا ہے۔وزارت داخلہ نے انسانی وسائل کی وزارت سے بھرتیوں کا عمل سنبھال لیا ہے۔2022ء میں ملائیشیا نے ملازمتوں کے لیے موصول ہونے والی کل 16 لاکھ درخواستوں میں سے صرف 676،070 کی منظوری دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں