عجیب وغریب واقعہ: میچ کے دوران فٹ بال لگنے سے ریفری زخمی
ریفری کو حاضری کی تالیوں سے سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا
انگلش فٹبال کے چوتھے ڈویژن میں ہفتہ کو ’’سوِنڈن‘‘ اور ’’گریمزبی‘‘ کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ ریفری ’’سام پرکس‘‘ کے سر میں چوٹ آگئی جس کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑ گیا۔
GWS REF 🙏
— MedioClubID (@medioclubID) January 14, 2023
Wasit laga Swindon Town vs. Grimsby Town, Sam Purkiss harus terkena bola kencang di wajahnya.
Purkiss juga harus digantikan dengan wasit cadangan pasca terkena misil itu. Semoga cepat sembuh Sam! #MC pic.twitter.com/7f3Eor7Kbx
"ڈیلی سٹار" کی رپورٹ کے مطابق پرکس میچ کے 11ویں منٹ میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ’’سوِنڈن‘‘ کے ایک ڈیفنڈر ر پلیئر نے گیند کو کک لگائی اور فٹ بال سیدھا ریفر ی کے سر پر جا لگا۔ فوری طور پر ریفری زمین پر گر گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے پاس پہنچ گئے۔
8 منٹ گزر جانے کے بعد بھی ریفری میچ کو جاری رکھنے سے قاصر رہا۔ پھر ریفری کو سٹیڈیم کے سٹینڈ میں موجود شائقین کی تالیوں کے درمیان میدان سے سٹریچر پر لے جایا گیا۔