وسطی لندن میں فائرنگ سے چار خواتین اور دو بچیاں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شمالی لندن کے ایک چرچ کے قریب ہفتے کے روز فائرنگ کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب وہاں جنازہ ہو رہا تھا۔ برطانوی پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں چار خواتین اور ایک دوسری بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ سے زخمی ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دوسری چار زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی عمریں 21، 48، 54 اور 41 سال بتائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک 12 سالہ لڑکی جس کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا تھا کو اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

لندن پولیس کا کہنا تھا کہ 'یہ واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا جہاں ایک جنازہ ہو رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ گولیاں چلتی کار سے چلائی گئیں جو اس کے بعد جائے وقوعہ سے دور نکل گئی۔'

پولیس کو چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد لندن ایمبولینس سروس اور ایئر ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔

تاہم اس کیس میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، لیکن تفتیش کاروں نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ اگرکسی کے بعد اس واقعے کی کوئی ویڈیو فوٹیج موجود ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرکے اس کے حوالے کرے تاکہ تفتیش میں مدد لی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں