السیسی کی وزیراعظم مودی سے ملاقات،بھارت اور مصرکے درمیان فوجی تعاون کوفروغ دینے کاعزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے جہاں وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وہ بھارتی قیادت اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور ان سے بھارت اور مصرکے درمیان دفاعی صنعتوں سمیت فوجی تعاون کومزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کریں گے۔

مصراس وقت معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے اوروہ ڈالر کی کمی سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے مصری پاؤنڈ کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ سال اس نے خلیجی اتحادیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مدد طلب کی تھی کیونکہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں اس کے معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں