روس اور یوکرین

یوکرین نے 15 روسی میزائل مار گرائے، کیف میں زور دار دھماکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جمعرات کو روس نے یوکرین پر میزائل اور خود ساختہ ڈرون سے بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔ دوسری طرف یوکرین نے روس کے پندرہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جمعرات کی صبح ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب یوکرین دارالحکومت کی طرف داغے گئے 15 سے زیادہ روسی کروز میزائلوں کو مار گرانے کا دعوٰی کیا۔

کیف میں ملٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سرگئی پوپکو نے "دشمن نے کیف کی طرف 15 سے زیادہ کروز میزائل داغے۔ یوکرینی فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی کی بہ دولت تمام فضائی اہداف کو مار گرایا گیا‘‘۔

دریں اثنا کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ "کیف میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

مائکولائیو خطے کے گورنر وٹالی کم نے بھی ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے اعلان کیا کہ خطے میں دو روسی میزائلوں کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل یوکرین کے علاقے کے اندر اڑ رہے ہیں

یوکرین نے ملک کے بیشتر حصوں میں فضائی حملے کا الرٹ جاری کیا ہے اور مختلف علاقوں میں حکام کو ممکنہ میزائل حملے سے خبردار کیا۔

سینیر حکام نے رائیٹرز کو بتایا کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے روسی میزائلوں کو روک لیا تھا۔

بجلی کی کمپنی DTEK نے کہا کہ وہ میزائل حملے کے خطرے کے پیش نظر دارالحکومت کیف اور باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ اوڈیسا اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں بجلی کو ہنگامی طور پر بند کیا ہے۔

روس نے اکتوبر سے یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش ہے۔

اس سے پہلے پورے یوکرین میں خاص طور پر ڈنیپرو، پیٹروسک، نیکولائیف، پولٹاوا اور خارکوف کے علاقوں کے ساتھ ساتھ زپوریزیہ اور خیرسن میں فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

یوکرین کی فوج نے کہا کہ فضائی دفاع نے ملک کے وسطی علاقوں میں 24 روسی ڈرون مار گرائے۔

واشنگٹن اور برلن کی جانب سے بھاری ٹینکوں کو کیف روانہ کرنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد روس نے یوکرین کے متعدد مقامات پر بمباری کرکے زمین پر جواب دیا۔ یوکرائنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چیرکاسی کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم وہاں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں