خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر فہد المبارک کو سعودی مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ ایمن بن محمد بن سعود السیاری کو تعینات کر دیا۔ السیاری گورنر مرکزی بینک کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق السیاری 17 اکتوبر 2019 سے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے ڈپٹی گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام رہے تھے۔ السیاری نے ’ساما‘ میں سیکریٹری گورنربرائے سرمایہ کاری کے عہدے پر 2013 سے لے کر2019 دیں۔
السیاری ساما میں انویسٹمنٹ کمیٹی، مالیاتی پالیسی کمیٹی، خطرات کی نگراں کمیٹی اور مالیاتی استحکام کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔
#أمر_ملكي: يعفى معالي الدكتور / فهد بن عبدالله بن عبداللطيف المبارك محافظ البنك المركزي السعودي من منصبه، ويعين معالي الأستاذ / ايمن بن محمد بن سعود السياري محافظاً للبنك المركزي السعودي بمرتبة وزير.#واس pic.twitter.com/E3hOgIkKQR
— واس الأخبار الملكية (@spagov) February 2, 2023
وہ سعودی سینٹرل بینک کی مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین، سعودی ترقیاتی فنڈ مینجمنٹ، قومی مرکز برائے قرضہ کی مجلس انتظامیہ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں سرمایہ کاری کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
السیاری 1999 میں سعودی سینٹرل بینک سے منسلک ہوئے تھے۔ 2003 میں 3 برس کے لیے عالمی بینک گروپ میں شامل ہوئے۔
انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز مالیاتی تجزیہ کارکی حیثیت سے سعودی صنعتی ترقیاتی فنڈ سے کیا تھا۔
السیاری شاہ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات سے بی کام، امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے فنڈنگ بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز ہیں۔ علاوہ ازیں ہارورڈ بزنس سکول سے پبلک مینجمنٹ پروگرام بھی کیے ہوئے ہیں۔