آج شام عرب دنیا میں چاند، مشتری اور زہرہ ایک سیدھ میں دیکھے جا سکتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ آج جمعرات 23 فروری کی شام سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر غروب آفتاب کے فوراً بعد چاند کی سیدھ میں مغربی افق پر سیاروں مشتری اور زہرہ نظر آ جائیں گے۔ ان تینوں کو برہنہ آنکھ سے ایک دوسرے کی سیدھ میں دیکھا جا سکے گا۔

جدہ کے ماہر فلکیات نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ سیدھ ایک فلکیاتی واقعہ ہے جو اس وقت رونما ہوتا ہے جب نظام شمسی کے کئی سیارے چاند کے علاوہ آسمان کے ایک ہی علاقے میں تقریباً ایک قطار میں نمودار ہوتے ہیں۔ یہ سیارے خلا میں سورج کے ایک ہی جانب ہوجاتے ہیں۔ اس رجحان کا زمین پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاروں کی ایک لکیر پر سیدھ میں ہونا لفظی معنی میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ زمین سے نظر آنے کے اعتبار سے ایک سیدھ میں ہوں گے۔ سیارے کبھی بھی بالکل سیدھی لائن میں نہیں آتے کیونکہ یہ سب ایک ہی سطح پر سورج کے گرد نہیں گھومتے بلکہ مختلف مداروں میں گھومتے ہیں۔

ماہر فلکیات نے کہا کہ رات کی تاریکی سے پہلے سیدھ کا مشاہدہ کرنا زیادہ بہتر ہوگا ۔ جب مشتری اور زہرہ واضح طور پر نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ جب دوربین یا خورد بین کے ذریعے مشتری کا مشاہدہ کیا جائے گا تو سیارے کی ڈسک اور اس کے اطرف اس کے چار چاند بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں