ایکواڈور نے بیلجیم کے لیے اسمگل ہونے والی 330 ملین ڈالر مالیت کی کوکین ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایکواڈور پولیس نے اتوار کو 330 ملین ڈالر مالیت کی تقریباً 8.8 ٹن کوکین ضبط کر لی جو بیلجیئم جانے والے ایک کنٹینر میں کیلوں کے درمیان چھپائی گئی تھی۔

پولیس کمانڈر جنرل فاسٹو سالیناس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں پولیس کو کنٹینر کی تلاشی کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ کنٹینر گویاکل کی بندرگاہ سے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ"2023 میں آٹھ ٹن سے زیادہ کوکین کی ریکارڈ ضبطی" ہے۔

کوکین پیدا کرنے والوں دنیا کے بڑے ملکوں کولمبیا اور پیرو کے درمیان واقع - ایکواڈور نے 2021 میں منشیات کی ایک ریکارڈ مقدار تقریباً 210 ٹن ضبط کی تھی
جو یورپی بندرگاہوں کے لیے بھیجی جارہی تھی۔

2022 میں، قبضے میں لیے جانے والی کوکین 200 ٹن سے تجاوز کرگئی تھی - جس میں سے 61 فیصد کیلوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی-
2023 کے آغاز سے اب تک 31 ٹن کوکین ضبط کی جا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں