زیلنسکی نے مشترکہ افواج کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے محصور مشرق میں روسی افواج کے خلاف لڑائیوں کی قیادت کرنے والے ایک سینیر فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا، تاہم انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ایک سطری حکم نامے میں زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈر ایڈورڈ موسکالیوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ وہ اس وقت دون باس کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔

زیلنسکی نے جمعہ کو اپنے روزانہ کے خطاب میں موسکالیوف کا نام لے کر ذکر کیا تھا جب اس نے فوجی کمانڈروں کا حوالہ دیا تھا جن سے اس نے بات کی تھی۔

ماسکالیوف یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے فوراً بعد مارچ 2022 سے عہدے پرفائز ہوئے تھے۔

برطرفی کی وجہ کرپشن؟

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی حکومت نے گذشتہ جنوری میں فوج کے سازوسامان سے متعلق بدعنوانی کے اسکینڈل کے انکشاف کے بعد پانچ علاقائی گورنروں اور چار معاون وزراء کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حکام میں نائب وزیر دفاع ویاچسلاو شاپووالوف جو مسلح افواج کے لیے لاجسٹک سپورٹ کے ذمہ دار تھے کو برطرف کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدارتی انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریلو تیموشینکو اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اولیکسی سائمونینکو کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں