غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کی مشروط اجازت

کرونا سے متاثر ہوں نہ کسی متاثرہ فرد سے رابطہ میں ہوں تو دونوں مساجد میں آ سکتے: سعودی وزارت حج و عمرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم ان کے لیے شرط یہ ہے وہ خود کرونا کے مریض ہوں نہ ہی کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں ہوں۔ وزارت نے کہا ایسے افراد ’’ نُسک‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ کرنے کے لیے پرمٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفادہ کنندگان کے ایک سوال کہ عمرہ کے لیے ریزرویشن کے لیے ویکسین کی ڈوز مکمل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں کے جواب میں کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی دونوں مقدس مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ عمرہ کرنے کے لیے ’’ نُسک‘‘ ایپ سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔ تاہم ان افراد کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ خود کرونا سے متاثر ہوں نہ ہی کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کے رابطے میں ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں