چین کی نجی ریفائنری ژی جیانگ پیٹرو کیمیکل نے اپنے تجارتی ادارے رونگ شینگ پیٹروکیمیکل کے ایک ارب حصص سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے ایک یونٹ کو فروخت کرنے پررضامندی ظاہرکی ہے۔
رونگ شینگ نے شینزین اسٹاک ایکس چینج فائلنگ میں کہا ہے کہ ژی جیانگ پیٹروکیمیکل رونگ شینگ کے 10 فی صد حصص 24.3 یوآن (3.53 ڈالر) فی حصص کے حساب سے آرامکو کی اوورسیزکمپنی بی وی کو فروخت کرے گی۔