چین سی پیک کی ترقی کےلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے: ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

بیجنگ میں معمول کی بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور اِس سے پاکستان میں توانائی کے ڈھانچے اور توانائی کی سیکیورٹی کی بہتری میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے تھرکول بلاک ون کول اکسیر سٹی پروجیکٹ کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اِس بیان کو سراہا کہ یہ منصوبہ ریت کے ٹیلوں کو توانائی کے ذریعے میں تبدیل کر دے گا۔

مائو ننگ نے کہا کہ اِس منصوبے سے ملک بھر کو بجلی کی ترسیل ہو گی اور اِس سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی اور لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں