ملائیشیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے جمعہ کو سابق رہنما نجیب رزاق کی بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی قید کی سزا کے خلاف اپیل کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیاسی واپسی کا دروازہ بند کر دیا-
سابق وزیر اعظم نے وفاقی عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ سزا کے خلاف ان کی حتمی اپیل کو مسترد کرنے کے سابقہ پینل کے فیصلے پر نظرثانی کرے، جو ریاستی سرمایہ کاری فنڈ میں بدعنوانی کے الزام پر مبنی ہے۔
69 سالہ نجیب نے دعویٰ کیا کہ انہیں سابقہ بنچ سے منصفانہ سماعت نہیں ملی، اور الزام لگایا کہ ایک جج کے مفادات ان سے متصادم ہیں۔ اور یہ کہ ان کی نئی قانونی ٹیم کو کیس کے دستاویزات کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت نہیں دیا گیا۔
لیکن جمعہ کو وفاقی عدالت نے اس چیلنج کو مسترد کر دیا۔
وہ ملائیشیا کے ترقیاتی فنڈ 1 ایم ڈی بی سے 42 ملین رنگٹ (10.1 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا کاٹتے رہیں گے۔
نجیب کو مزید درجنوں الزامات کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی سزا کا وقت مزید بڑھ سکتا ہے۔
ان میں سے زیادہ تر کا تعلق 1 ایم بی ڈی اسکینڈل میں اس کے مبینہ کردار سے ہے، جس کی وجہ سے امریکہ، سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور سمیت دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہوئیں۔
ان الزامات نے نجیب کی معزولی اور 2018 کے انتخابات میں ان کی جماعت کی طویل حکمرانی کے بعد شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
-
ملائیشیا میں سعودی عرب کی طرف سے افطار ڈنر، کھجوریں اور قرآن پاک کے تحائف تقسیم
ملائیشیا سعودی عرب کی وزات مذہبی امور و دعوت و ارشاد کی جانب سے دارالحکومت ...
بين الاقوامى -
چین نے پاکستان کی 2ارب ڈالر قرض کی واپسی سال کیلئے موخرکردی
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر قرض کی ...
پاكستان -
پاکستان اورقازقستان کے مابین براہ راست پروازیں مئی میں شروع ہوں گی
پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرگان کیسٹافین نے کہا ہے کہ قازقستان اور پاکستان کے ...
پاكستان