پانچ سالہ بچی نے امازون سے تین ہزار ڈالر کے کھلونوں کا آرڈر دے کرماں کو حیران کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں پانچ سالہ لیلیٰ واریسکو نامی بچی نے اپنی ماں کے فون پر کھیلتے ہوئے آن لائن کاروبار کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ امازون سے 3000 ڈالر سے زائد مالیت کے کھلونوں کا آرڈر دے دیا۔ جب اس کی ماں کو پتا چلا تو وہ حیران وپریشان رہ گئی۔

’سی این این‘ کے مطابق امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں رہائش پذیر بچی لیلیٰ کی ماں کا کہنا تھا کہ اس نے اپنا فون اپنی بیٹی کو گاڑی میں کچھ گیمز کھیلنے کے لیے دیا تھا لیکن وہ امازون سےاشیاء کی خریداری کا آرڈر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے امازون سے کوئی چیز آرڈر نہیں کی۔ یہ بہت بڑی رقم ہے۔

دوسری طرف بچی لیلیٰ نے تصدیق کی کہ وہ بچوں کا ایک کھلونا موٹر سائیکل خریدنا چاہتی تھی۔ اس کی ماں نے وضاحت کی کہ اس کی بیٹی نے 10 موٹر سائیکلوں کا آرڈردیا جن میں پانچ گلابی اور پانچ نیلے رنگ کی بائک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دس کاؤ بوائے جوتے اور ایک کھلانا جیپ کے بھی آرڈر دیے گئے۔

تاہم خوش قسمتی سے ماں نے بر وقت صورت حال کو سمجھنے کے بعد امازون کی ٹیم سے رابطہ کرکے آرڈر منسوخ کرا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں