یوکرینی جنگی سے متعلق منصوبے کی امریکی خفیہ دستاویزات لیک
لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات میں یوکرین کو روس کے خلاف جارحانہ مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے سے متعلق امریکہ اور نیٹو کے منصوبوں کی تفصیلات درج تھیں
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے سکیورٹی معاملات میں مبینہ خامیوں کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہا ہے۔
ڈپٹی پریس سیکرٹری سابرینا سنگھ نے کہا،"ہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ان رپورٹوں سے آگاہ ہیں اور محکمہ اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔"
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ دستاویزات سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور ٹیلی گرام پر افشا کر دی گئی ہیں۔ ان میں مبینہ طورپر ایسے چارٹس اور تفصیلات شامل ہیں، جن میں ہتھیاروں کی ترسیل، بٹالینز کی تعداد اور دیگر حساس معلومات موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تفصیلات موسم بہار کے دوران روسی فوج کے خلاف یوکرین کے عسکری حملوں سے متعلق ہیں۔ یہ دستاویزات تقریباً پانچ ہفتے پرانی ہیں اور ان میں سے تازہ ترین دستاویز میں یکم مارچ کا حوالہ موجود ہے۔
اخبار کے مطابق ایک دستاویز میں یوکرین کی 12 جنگی بریگیڈز کا تربیتی پروگرام تک موجود ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے نو کی تربیت امریکہ اور نیٹو کی فورسز نے کی۔ اسی دستاویز میں 250 ٹینکوں اور 350 سے زائد میکینائزڈ گاڑیوں کی ضرورت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
ایک دستاویز میں یوکرین کی 12 جنگی بریگیڈز کا تربیتی پروگرام تک موجود ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے نو کی تربیت امریکہ اور نیٹو کی فورسز نے کیایک دستاویز میں یوکرین کی 12 جنگی بریگیڈز کا تربیتی پروگرام تک موجود ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے نو کی تربیت امریکہ اور نیٹو کی فورسز نے کی
انتہائی خفیہ دستاویز
یہ دستاویزات، جن میں سے کم از کم ایک پر 'ٹاپ سیکرٹ‘ کے الفاظ پڑھے جا سکتے ہیں، روس کے حامی سوشل میڈیا چینلوں پر جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دستاویزات میں یوکرینی فوجی کنٹرول کے تحت گولہ بارود پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ ان میں امریکی ساختہ آرٹلری راکٹ سسٹم یا ایچ آئی ایم اے آر ایس پر آنے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔ یہ امریکی آرٹلری راکٹ سسٹم یوکرینی میں روسی فوج کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ میں ایسے فوجی تجزیہ کاروں کے تجزیے بھی شامل ہیں، جنہوں نے متنبہ کیا ہے کہ بعض دستاویزات کو روس گمراہ کن اطلاعات پھیلانے کی اپنی مہم میں استعمال کرنے کی خاطر ممکنہ طور پر تبدیل بھی کرسکتا ہے۔
ایک دستاویز میں تو یوکرینی فوج کو ہونے والے بہت زیادہ جانی نقصان اور میدان جنگ میں روس کو پہنچنے والے کم نقصانات کا بھی ذکر ہے۔
-
باخموت کا مغربی حصہ روس کے کنٹرول میں، یوکرین کو باخموت میں بھی مشکلات
روسی افواج نے یوکرینی نیول گارڈ کو نشانہ بنایا، 50 یوکرینی فوجی ہلاک
بين الاقوامى -
ہمارے خلاف یوکرینی دہشت گرد حملوں میں مغربی انٹیلی جنس ملوث ہے: پوتین
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی فوج کے وار بلاگر کی ...
بين الاقوامى -
یورپی اور امریکی فنڈنگ: یوکرین کی پولینڈ سے 100 بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست
پولینڈ کے وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ یوکرین نے پولینڈ سے ’’ روسوماک‘‘ ...
بين الاقوامى