سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ میں عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔ فون کال کے دوران شہزادہ فیصل نے عبداللہیان سے باہمی تشویش کے متعدد امور پر گفتگو کی۔ ساتھ ہی حالیہ معاہدے کے بعد اگلے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

یاد رہے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب اور امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک نے 2016 میں تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

نئے معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جون میں اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل دستخط کیے گئے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کا عہد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں