ایلون مسک کے امریکی صدر بننے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا , پوتن کے اتحادی کا بیان
روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ ہم شاید ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں۔
سابق روسی صدر اور وزیراعظم اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایلون مسک کی جیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
میدیدیف نے آج، منگل، "نالج میراتھن" ایونٹ کے دوران کہا: "بہت سے لوگ ایلون مسک کا حوالہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ایک نئے چہرے کے طور پر دے رہے ہیں۔
وہ شخصیت جو (ڈونلڈ) ٹرمپ اور (جو) بائیڈن سے کہیں زیادہ طاقت رکھتی ہے، جو امریکی صدارتی انتخابات جیت سکتی ہے، وہ افسانوی شخصیت ایلون (مسک) ہیں، اور یہ واقعات کے تسلسل میں ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔"
میدیدیف نے آج منگل کو خبردار کیا کہ دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے، اور ایٹمی تصادم کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ، روسی صدر ولادی میر پوتن کے اہم اتحادی میدیدیف نے ماسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "دنیا انتشار کا شکار ہے اور بہت امکان ہے کہ ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ایسی نئی عالمی جنگ ناگزیر نہیں ہے لیکن جوہری تصادم کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور یہ موسمیاتی تبدیلی کے خدشات سے زیادہ سنگین ہیں۔
-
روس شام میں غیرمحفوظ اورغیرپیشہ ورانہ فضائی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے:امریکی جنرل
امریکاکے ایک اعلیٰ فوجی جنرل نے کہا ہے کہ روس جنگ زدہ شام میں ’’غیرمحفوظ اورغیر ...
بين الاقوامى -
داعش خراسان امریکا، یورپ اور ایشیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے: خفیہ دستاویزات
امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے دو سال سے بھی کم وقت ...
بين الاقوامى -
سابق امریکی صدر جان کینڈی کا بھتیجا صدارتی امیدوار
رابرٹ کینیڈی جونیئر ریاستہائے متحدہ امریکا کے 35 ویں صدر کے بھتیجے، جان ایف. ...
بين الاقوامى