سوڈان سے سعودی عرب کے راستے انخلاء کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان لڑائی اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سوڈان سے نکلنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
"العربیہ" نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے شہریوں اور پاکستانی شہریوں کا ایک نیا گروپ پورٹ سوڈان سے سعودی فضائیہ کے طیارے میں ائیر لفٹنگ کے بعد جدہ پہنچا ہے۔
العربیہ نے مزید بتایا کہ گروپ 82 افراد پر مشتمل تھا جس میں 45 سعودی شہری شامل تھے۔ جدہ پہنچنے والے افراد نے سعودی عرب کی کوششوں اور انخلاء کے عمل کی تنظیم کی تعریف کی۔
اتوار کے روز العربیہ نے اطلاع دی کہ سوڈان سے آنے والا ایک ہندوستانی بحری جہاز 288 افراد کے ساتھ جدہ اسلامی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔
سعودی وزارت خارجہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مملکت نے اب تک بحران زدہ سوڈان سے 96 قومیتوں کے 4,738 افراد کو نکال لیا ہے۔
واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل کو عبدالفتاح البرہان کی وفادار فورسز اور محمد حمدان دقلو کی قیادت میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ ان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
-
سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا نکال چکے: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی بحری جہاز ’’امانہ‘‘ سوڈان سے 1982 افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا
سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب ...
بين الاقوامى -
سعودی خاتون سارجنٹ کا سوڈان سے آنے والے بھارتی باشندوں کا اردو میں خیر مقدم
خانہ جنگی کے دوچار سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے اور غیر ملکیوں کو ...
بين الاقوامى