امریکا، شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
پولیس کے مطابق ڈیلس کے ایک مصروف شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم نو افراد کو قتل اور سات کو زخمی کر دیا
امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
This is the apparent dashcam video of the Allen, Texas shooting.
— Junior Tamir (@JuinorTamir) May 6, 2023
*Viewer Discretion Advised* pic.twitter.com/xq09w1CmIo
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Fox 4 News helicopter in Allen,Texas shows the bloody aftermath of the mass shooting at the mall. Showing about 4 covered up bodies but blood is visible.
— Pelayo Secundus (@PelayoSecundus) May 6, 2023
They're probably going to receive criticism for this. Imaging looking 4 your relative who was there & seeing their backpack. pic.twitter.com/c9y17cwkyo
ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینکڑوں لوگ سکون سے اس شاپنگ مال سے باہر نکل رہے تھے جو ڈیلس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) شمال مشرق میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جب کہ متعدد پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے۔
🚨#BREAKING: Active shooter reported at Allen Outlet Mall With multiple fatalities and injuries reported
— R A W S A L E R T S (@rawsalerts) May 6, 2023
📌#Allen | #Texas
Currently, A large number of Law enforcement and other agencies are responding to an active shooter at Allen outlet mall in Allen Texas with reports of… pic.twitter.com/L1SyyCEJV1
ایک نامعلوم عینی شاہد نے مقامی اے بی سی ٹیلی ویژن سے منسلک ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ مسلح شخص ’باہر فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنی رائفل سے گولیاں چلا رہے تھے اور یہ کہ ’انہوں نے زیادہ تر ہر سمت میں فائرنگ کی۔‘ شاپنگ مال کے باہر فٹ پاتھوں پر خون دیکھا جا سکتا تھا اور بظاہر لاشوں پر سفید رنگ کی چادریں پڑی ہوئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی اکثریت آباد ہے۔
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں سرعام فائرنگ کر کے لوگوں کو گولی مارنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ 2023 میں اب تک ایسے کم از کم 198 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔