سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سوڈان ایک غیر معمولی بحران سے گزر رہا ہے اور مملکت کا انتخاب اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
وزیر خارجہ نے اتوار کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ برادر ملک جمہوریہ سوڈان ایک بے مثال بحران سے گزر رہا ہےاور مملکت سعودی عرب میں ہمارا انتخاب یہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور حفاظت تک پہنچنے میں اس کی مدد کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سوڈان کو اس بحران سے نکالنے کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔
خیال رہے ہفتہ کو سعودی وزارت خارجہ نے جدہ شہر میں سوڈانی مسلح افواج کے نمائندوں اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان ابتدائی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔
تمر جمهورية السودان الشقيقة بأزمةٍ غير مسبوقة، وخيارنا في المملكة العربية السعودية هو بالوقوف إلى جانبها ودعمها للوصول بها إلى بر الأمان.
— فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) May 7, 2023
حفظ الله قيادتنا الرشيدة التي لم تتوانى في دعم الأشقاء في السودان، آملين من المولى -عز وجل- بأن تُكلّل الجهود في إخراج السودان من هذه الأزمة. https://t.co/zsniyj8mBR
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان بات چیت تنازعات کے خاتمے اور سیاسی عمل کے آغاز کے لیے بہتر ثابت ہوگی اور یہ مذاکرات سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی واپسی کا باعث بن جائیں گے۔
واضح رہے سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپیں شروع ہیں۔ اس لڑائی میں 550 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔