مراکش کے مشہور شاعر نے گدھوں کی دوڑ کا مقابلہ کیوں منعقد کیا؟
مراکش میں ثقافتی اور ادبی حلقوں میں اپنی شاعری میں شہرت حاصل کرنے والے شاعر محمد بلمو نے اپنے آبائی قصبے بنی عمار میں گدھوں کی دوڑ کا مقابلہ منعقد کر کے غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔
بنی عمار مراکش کے ایک تاریخی علاقےمولائے ادریس زرھون کے قریب واقع ہے۔ اس مقام پردمشق کی اموی خلافت سے الگ ہو نے والی پہلی مراکش کی اسلامی سلطنت کے سلطان المولیٰ ادریس اول آسودہ خاک ہیں۔
شاعر محمد بلمو مراکش کی وزارت ثقافت میں کمیونیکیشن آفیسر ہیں۔ انہیں قدیم ثقافتی ورثے سے محبت ہے اور اس کا اظہار وہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے ایک مقامی میلے کی مارکیٹنگ کے لیے اپنے دور افتادہ گاؤں میں گدھوں کی دوڑ کا مقابلہ منعقد کرایا۔
مراکش کے قصبے بنی عمار میں گدھوں کے درمیان مراکش کی تاریخ کی پہلی ریس کا آغاز اس گھریلو جانور کی دلیرانہ پہچان کے پیغام میں کیا گیا، جسے مراکش کے کسانوں کی یاداشتوں میں آمدورفت کا لازمی ذریعہ سمجھا جاتا ہے مگراس سفیدپوش جانورکی تعریف نہیں کی گئی۔
بنی عمار کے قصبہ میں گدھوں کی دوڑ پریس اور ثقافتی برادری کے لیے حیران کن تھی۔ اس اقدام کا مقصد مراکش میں گدھوں کی بہادری کو اجاگر کرنا ہے۔