ویلیوایڈڈ ٹیکس پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد مصر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری حکومت کی طرف سے سونے کی ویلیو ایڈد ٹیکس پرکسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کےبعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

نئی قیمت میں ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2902 پاؤنڈ کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ مصری صرافہ مارکیٹ میں سب سے زیادہ تجارت ہونے والی 21 قیراط کی قیمت بھی 2540 پاؤنڈ کی سطح پر آگئی۔ 18 قیراط سونے کی قیمت 2117 پاؤنڈ پر مستحکم رہی۔ سونے کے پاؤنڈ کی قیمت 20160 پاؤنڈ کی سطح پر آگئی۔

جہاں تک سونےاینٹوں کا تعلق ہے۔اس کی ایک گرام وزنی سونے کی قیمت 2891 پاؤنڈ پر مستحکم رہی۔ 2.5 گرام وزنی سونے کی قیمت تقریباً 7227 پاؤنڈ مستحکم رہی اور 5 گرام وزنی سونے کی قیمت تقریباً 14455 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی بار کی قیمت تقریباً 28,910 پاؤنڈ تھی۔ 20 گرام وزنی گولڈ بار کی قیمت 57,820 پاؤنڈ پر مستحکم رہی۔ ایک اونس سونے کی قیمت، جس کا وزن 31.1 گرام تھا، تقریباً 89,810 پاؤنڈ تھا۔

مصری کابینہ نے نیم تیار شدہ شکلوں میں سونے کی درآمدات پر ویلیوایڈد ٹیکس پرکسٹم ڈیوتی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصلے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس استثنیٰ کا اطلاق قدرتی یا کلچرڈ موتیوں، قیمتی یا نیم قیمتی پتھروں، زیورات اور ان کے پرزہ جات پر نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں