وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج 2023 کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عازمین حج کو سہولتیں مہیا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین قربانی کے لیے اضافی رقم ادا نہیں کریں گے۔اس کے لیےطریق کار وضع کر لیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے اتوار کوایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انھیں وزارت کا قلم دان سنبھالے ایک مہینہ ہوا ہے ، حج 2023 کے حوالے سے بعض امور تاخیر کا شکار تھے مگر دن رات محنت کر کے تمام تر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا یا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال سرکاری کوٹے کے تحت 34 ہزار اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 47 ہزار عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی، اسی طرح دنیا بھر سے 8 لاکھ 50 ہزار افراد حج کے لیے آئے تھے۔ اس سال صورت حال مختلف ہے، رواں سال پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ 10 لاکھ کے قریب سعودی عرب سے مقامی لوگ بھی ہوں گے، اس لیے گذشتہ سال کی طرح رواں سال حج مشکل ہوگا۔تاہم میں یقین دلاتا ہوں کہ انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹاملا ہے، 85 ہزار عازمین سرکاری اور 89 ہزار نجی شعبے کے تحت حج ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ حج کے لیے انتظامات کے حوالے سے دن رات محنت کی گئی ہے، وزارت کا عملہ مسلسل مصروف ہے، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔میڈیا کسی بھی کمی کی نشان دہی کرے،اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال حج کے لیے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تھے، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس میں کمی لائی جائے۔
-
عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی
عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ...
پاكستان -
سعودی علاقے وادی المشقر کی جھیلوں کی خوبصورتی دلوں کو کھینچنے لگی
سعودی عرب میں المجمعہ ریجن کی وادی المشقر میں خوبصورت جھیلیں لوگوں کی توجہ حاصل ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کی فضائیں 300 اقسام کے پرندوں کا راہ گزر
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے بتایا ہے کہ ہجرت کرنے والے ...
ایڈیٹر کی پسند