عرب سمٹ

عرب سمٹ کے نام روسی صدر کا برقیہ: ’’علاقائی بحرانوں کے حل میں شرکت کے لئے تیار ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی صدر ولادی میر پیوتن نے 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک عرب سربراہوں کے نام اہم پیغام بذریعہ ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’روس نئے چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نئے انداز سے استوار کرنے اور انہیں مؤثر بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’روس مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ تعمیری شراکت میں تعاون اور نئے دوستانہ تعلق استوار کرنے کے لیے ماضی کی طرح حال میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ‘

ولادی میر پیوتن کا کہنا تھا کہ ’روس خطرناک علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی حمایت جاری رکھن کے حوالے سے پر عزم ہے۔ سوڈان، یمن، لیبیا اور شام کے بحرانوں کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے‘۔

’روس فلسطین اسرائیل تنازع کے تصفیے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں