سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عرب رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمود، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی اور تُونس کے صدرقیس سعید سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ عرب اقدام سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب لیگ کا 32 واں سربراہ اجلاس جمعہ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوا۔ اس کےاختتام پرجاری کردہ جدہ اعلامیے میں عرب دنیا کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا ہے۔