نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ویب سائٹ نیٹ فلکس نے صارفین کی جانب سے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

کمپنی کے ایک بیان کے مطابق "ایک نیٹ فلکس اکائونٹ ایک گھرانے کے لئے ہے۔"

اس سے قبل نیٹ فلکس نے بتایا تھا کہ تقریبا دس کروڑ صارفین اپنا پاس ورڈ دیگر لوگوں سے شئیر کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس عمل سے نئے ٹی وی شو اور فلموں کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

نیٹ فلکس نے "مستعار" یا "شئیرڈ" اکائونٹ کا اضافہ کیا تھا جن میں صارفین اضافی قیمت کے بدلے نئے صارفین ڈال سکتے ہیں یا نیٹ فلکس پروفائل کو نئے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اسی تجربے کو اب 100 سے زائد ممالک میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

ا مریکی کمپنی کے شریک چیف ایگزیکیٹو ٹیڈ سرانڈوس کے مطابق" اکائونٹ شئیرنگ کا یہ اقدام ہمیں نئے صارفین کو شامل کرنے کا موقع دے گا جس سے نیٹ فلکس کو طویل مدتی ترقی میں مدد ملے گی۔"

نیٹ فلکس نے اس سے قبل پاس ورڈ شئیر کرنے والے اکائونٹس کے خلاف کریک ڈائون کرنے کو ملتوی کر دیا تھا تاکہ "صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔"

نیٹ فلکس کے مطابق اپریل میں صارفین کی تعداد 232.5 ملین [23 کروڑ 25 لاکھ] تک پہنچ گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں