روس اور یوکرین

روس کے فضائی دفاع نے برطانیہ کے مہیا کردہ دو اسٹارم شیڈو کروز میزائل ناکارہ بنا دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی مسلح افواج نے برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو مہیا کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو اسٹارم شیڈو کروز میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے کم فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ہیمارس اور ہارم میزائلوں کو بھی روک لیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 12 ڈرون مار گرائے ہیں۔

روس نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ حملے کہاں ہوئے لیکن اس نے یہ اعلان وزارت دفاع کی روزانہ کی بریفنگ میں کیا، جہاں وہ یوکرین میں اپنے 'خصوصی فوجی آپریشن' کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کرتا ہے۔

یوکرین کی وزارتِ دفاع نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ کیف کے حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ مغرب کے مہیا کردہ ہتھیار یوکرین کے اندر روسی افواج کے خلاف خصوصی طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

دریں اثناء روس کے علاقے میں ڈرون حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ان میں تیل پائپ لائن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ روس اس طرح کے حملوں کا الزام کیف پرعاید کرتا رہا ہے ، حالانکہ یوکرین نے سرکاری سطح پرروس کے اندر اہداف کے خلاف حملے کرنے کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں