زمین پر ہزاروں طلبہ کا سعودی خلابازوں کے ساتھ خلا میں رنگوں کے پھیلاؤ کا مشاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں براہ راست نشریات کے ذریعے، 9,000 طلبہ نے آسمان اور زمین کے درمیان "مائع رنگ کے پھیلاؤ" کے تجربے میں حصہ لیا۔یہ اس سلسلے کے تین تجربات میں پہلا تجربہ تھا۔

سعودی اسپیس اتھارٹی نے "ٹویٹر" پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ مملکت میں 9 سے 12 سال کی عمر کے طلبہ کو سعودی خلابازوں، ریانہ برناوی اور علی القرنی کے ساتھ مل کر ، لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے مائع رنگوں کے پھیلاؤ کے باہمی تعامل پرمبنی تجربے کا موقع دیا گیا ہے۔

اس تجربے کا مقصد مائکروگریویٹی میں مائع مواد کے رویے اور پھیلاؤ کا جائزہ لینا اور اس کا زمین پر کشش ثقل کی موجودگی سے موازنہ کرنا ہے۔

سعودی اسپیس اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس تجربے کا مقصد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلابازوں کے تجربات کے نتائج کے ساتھ اپنے تجربے کے نتائج کا موازنہ کرنا،مسئلے کی وضاحت اور مفروضے قائم کرنا، پیمائش کرنا اور سائنسی طریق کار کو لاگو کرکے طلبہ کی تخلیقی سوچ اور صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

’’آج، پہلے سائنسی تجربے کا آغاز ، زمین پر 9000 سے زیادہ طلبہ وطالبات اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سعودی خلابازوں ریانہ البرناوی اور علی القرنی کے درمیان ایک ساتھ ، ایک لمحاتی تعلق میں ہوا‘‘۔

تین سائنسی تجربات

طلبہ اس سلسلے میں مختلف اوقات میں تین سائنسی تجربات کریں گے۔ہر تجربہ ایک مخصوص تعلیمی مرحلے کے لیے ہے۔

اس کا آغاز بروز ہفتہ، اور پرائمری مرحلے کے اوپری درجات کے طلبہ کے لیے "لیکوڈ کلر اسپریڈ" کے تجربے سے ہوگیا ہے۔

اتوار (28 مئی) کو ثانوی اسکول کے طلبہ کے لیے خلائی پتنگ کا تجربہ ہوگا۔ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے "ہیٹ ٹرانسفر پیٹرن" کا تجربہ ہوگا، جو پیر کو کیا جائے گا۔

یہ تینوں تجربات سائنسی مراکز اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اسکولوں میں بھی کیے جائیں گے جو خلائی جہاز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ صلاحیت والے مواصلاتی آلات سے رابطے کی اجازت دیتے ہیں۔

آواز اور تصویر کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے، طلبہ اپنے تجربات شیئر کر سکیں گے، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر زندگی کی تفصیل دیکھ سکیں گے، ساتھ ہی وائرلیس کمیونیکیشن کے ذریعے خلابازوں سے سوالات پوچھیں گے، اور خلا سے متعلق اہم ترین لمحات اور سرگرمیوں کے بارے میں براہ راست آگاہ ہو سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں