انجن کی خرابی کے باعث نہر سوئز میں پھنسنے والے آئل ٹینکر کو اتوار کے روز اتھارٹی کی ارسال کردہ تین ٹگ بوٹس نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔
نہر سوئز کے ایک عہدیدار اسامہ رابی کے مطابق Sevigor نامی ٹینکر کو نکالنے کے بعد شمال کو جانے والی بحری ٹریفک کو بحال ہو گئی۔ مالٹا کا پرچم بردار آئل ٹینکر "سیویگر" روس سے چین کی جانب جا رہا تھا کہ انجن کی خرابی کے سبب نہر سوئز میں پھنس گیا۔
سوئز نہر میں ٹیکنکل غلطیوں کے سبب بحری ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ آتی رہتی ہے مگر عموما یہ بہت کم دورانیے میں دور کر دی جاتی ہے۔
دو ہفتے قبل بھی ٹگ بوٹس کی مدد سے ایک کنٹینر بردار جہاز کو چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد سوئز کنال سے نکال لیا گیا تھا۔
نہر سوئز مصر کی ایک سمندری گذرگاہ ہے جو بحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملاتی ہے۔ اس کے بحیرہ روم کے کنارے پر پورٹ سعید اور بحیرہ قلزم کے کنارے پر سوئز شہر موجود ہے۔
یہ نہر 163 کلومیٹر (101 میل) طویل اور کم از کم 300 میٹر چوڑی ہے۔ اس نہر کی مدد سے بحری جہاز افریقہ کے گرد چکر لگائے بغیر یورپ اور ایشیا کے درمیان آمد و رفت کر سکتے ہیں۔
-
سویز کینال اتھارٹی رک جانے والے بحری جہاز کو دوبارہ چلانے میں کامیاب
ٹگ بوٹس "Xin Hai Tong 23" نامی جہاز کو ری فلوٹ کیا جارہا: شپنگ کمپنی لیتھ ایجنسیز
بين الاقوامى -
نہرسویزمیں پھنسے کنٹینرجہازکوہٹانے کے لیے چار ٹگ کشتیوں سے کارروائی
مصرکی نہرسویز(سویس)کے حکام نے اہم آبی گذرگاہ میں خراب ہونے کے بعد پھنسے ہوئے ...
مشرق وسطی -
نہرسویز سے گذرنے والے جہازوں کی راہداری فیس میں اضافے کا امکان
مصر نے نہر سویز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے راہداری فیس بڑھانے کی تتاری شروع کر دی ...
بين الاقوامى