ایپل نے دس لاکھ روپے کا 'ویژن پرو" ہیڈ سیٹ متعارف کروا دیا
ایپل کے سالانہ ایونٹ میں نئے میک بک ، آپریٹنگ سسٹم سمیت دیگر فیچر متعارف
معروف ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' نے 3500 ڈالر [تقریبا دس لاکھ روپے] کی قیمت میں ویژن پرو کے نام سے ہیڈ سیٹ متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے سے صارفین ورچوئل رئیلٹی اور آگمینٹڈ رئیلٹی کی ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گے۔
ایپل نے پیر کو اپنی سالانہ ڈیویلپر کانفرنس WWDC میں چند نئی پروڈکٹس اور فیچرزبھی متعارف کرائےہیں۔
ان میں ہیڈ سیٹ کے علاوہ 15 انچ کی میک ایئر بک لیپ ٹاپ، طاقت ور پروسیسر چپ 'ایم ٹو الٹرا'، آئی او ایس 17سافٹ ویئر کو بہتربنانا شامل ہیں۔
ایپل کے 'ویژن پرو' ہیڈ سیٹ کی قیمت 3499 ڈالرز سے شروع ہو گی جو پاکستان تقریباً 10 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ قیمت فیس بک کی کمپنی'میٹا' کے ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز سے تین گنا زیادہ ہے۔
سالوں کے تجسس کے بعد سامنے آنے والے ایپل ہیڈ سیٹ کو کمپنی کے سی ای او 'ٹم کک' نے "پرسنل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئی جہت " قرار دیا۔
-
ایپل واچ نے اچانک گرجانے والی خاتون کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
فال ڈیٹیکشن فیچر سنسرز کے ذریعہ گرنے کو نوٹ کرتا، الرٹ جاری کرتا، حرکت نہ ہو تو ...
ایڈیٹر کی پسند -
’ایپل‘ کے اسٹور کو چور پڑ گئے، واردات قریبی باتھ روم میں سوراخ کر کے انجام دی گئی
چوری کیے گئے ایپل کے 436 آلات کی کل مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے
بين الاقوامى -
سعودیہ میں ' ایپل ' لاجسٹک زون کا قیام ، سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی ترغیبات
سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قائدانہ حیثیت رکھنے والے ' ایپل ' کے ساتھ مل کر ...
مشرق وسطی