’ایپل‘ کے اسٹور کو چور پڑ گئے، واردات قریبی باتھ روم میں سوراخ کر کے انجام دی گئی
چوری کیے گئے ایپل کے 436 آلات کی کل مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے
امریکا میں مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے ایک اسٹور میں چوروں نے پیشہ وارانہ انداز میں گھس کر چوری کی واردات کی اور تقریبا پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فون اور پرزہ جات لوٹ لیے۔
چور حیران کن طور پر ایک قریبی باتھ روم کی دیوار کو سوراخ کرکے مشہور کمپنی کے اسٹور میں داخل ہوئے اور اپنا کوئی نشان چھوڑے بغیر ایک بڑی چوری کی واردات کی۔ یہ واقعہ امریکی شہر ’سیاٹل‘ میں پیش آیا۔
واشنگٹن ریاست میں لن ووڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ چوروں نے ایلڈر ووڈ مال میں ایپل اسٹور سے 400 سے زیادہ ڈیوائسز چرا لیں، جن کی کل مالیت تقریباً پانچ لاکھ ڈالر ہے۔
لین ووڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر مارین میکے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 436 ایپل ڈیوائسز چوری کی گئیں جن کی مجموعی قیمت 500,000 ڈالر تھی۔ ان میں آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل گھڑیاں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ابھی تک چوروں کے کوئی فنگر پرنٹس نہیں ملے ہیں۔ چورماسک پہن کر داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے لیکن تفتیش کار فی الحال چوروں کا پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
Here's the details of our break in from the other night. Pretty crazy stuff. Here's hoping Lynnwood police can find these crooks!
— Mike Atkinson (@coffeemikeatkin) April 4, 2023
Burglars steal $500K from Alderwood Mall Apple store after cutting hole in adjacent store https://t.co/lviHCT37HL
اخبار "یو ایس اے ٹوڈے" کی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے کہا کہ جرم ایک منظم اور پیچیدہ عمل معلوم ہوتا ہے۔
دیوار میں 24x 18 کا سوراخ
دوسری طرف یسپریسو مشین شاپ کے مالک نے کہا کہ اس نے پانچ سال میں اس طرح کی کوئی چیز نہیں دیکھی۔
سیئٹل کافی شاپ کے ریجنل مینیجر ایرک مارکس نے کہا کہ "چوروں نے ایپل اسٹور کے پچھلے کمرے کی دیوار میں 24" بائی 18" کا سوراخ کیا۔ "میں حیران ہوں کہ چوروں کاہدف ایپل کے سامان تک رسائی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ توڑ پھوڑ کی مرمت میں سٹور پر تقریباً 2,000 ڈالر لاگت آئے گی۔"
ایپل سٹور کے ملازمین کو اگلے دن کام پر جانے تک اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ سامان چوری ہو گیا ہے۔
-
دبئی میں ’ایپل‘ کی پرانی مصنوعات کا میوزم بنانے والے بھارتی سے ملیے
مُتحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دبئی میں ملازمت کرنے والے ایک بھارتی شہری نے بین ...
بين الاقوامى -
ایپل کا ڈیوائسزکی بھرمار میں آئی فون 14سات ستمبر کو متعارف کرانے کا اعلان
امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی فرم ایپل نے اپنا نیا ’آئی فون14‘ سات ستمبرکو متعارف کرانے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودیہ میں ' ایپل ' لاجسٹک زون کا قیام ، سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی ترغیبات
سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قائدانہ حیثیت رکھنے والے ' ایپل ' کے ساتھ مل کر ...
مشرق وسطی