سعودیہ میں ' ایپل ' لاجسٹک زون کا قیام ، سرمایہ کاروں کے لیے غیر معمولی ترغیبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قائدانہ حیثیت رکھنے والے ' ایپل ' کے ساتھ مل کر پہلے مکمل مربوط خصوصی اقتصادی زون شروع کیا ہے۔ یہ بات سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے 'العربیہ ' کو انٹرویو کے دوران بتائی ہے۔

خصوصی زون کا افتتاح سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب میں کیا گیا ہے۔ اس اقتصادی زون کی شروعات مملکت سعودیہ کے اس عزم اور کمٹمنٹ کی مظہر ہیں کہ وہ علاقائی سطح پر عالمی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔

صالح الجاسر نے کہا ' ایپل کا یہ نیا مرکز نہ صرف سعودی عرب کے لیے خدمات انجام دے گا بلکہ پورے خطے اور افریقہ سمیت دوسرے ملکوں کے لیے بھی بروئے کار رہے گا۔

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے وزیر نے مزید کہا ' خصوصی لاجسٹک زون شاہ خالد انٹر نیشنل ائیر پورٹ میں شامل ہو گا اور 30 لاکھ مربع میٹر پر مشتمل ہو گا، بعد ازاں اسے وسعت بھی دی جا سکے گی۔ '

ان کے بقول 'سعودیہ کی کوشش ہے کہ وہ دنیا کی ایک سو بڑی کمپنیوں کے لاجسٹک سنٹرز اپنے ہاں قائم کرے گا۔ '

انہوں نے کہا 'دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے اس زون میں انفراسٹرکچر سمیت ہر طرح کی سہولیات کی فرایمی ممکن بنائی گئی ہے۔ نیز سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں کے حوالے سے بھی رعائتیں فراہم ہوں گی ، کارپوریٹ ٹیکس کے شعبے میں 50 برسوں تک رعائت ملے گی۔'

اسی طرح 'ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے بھی استثنا حاصل ہو گا۔ ' وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا 'مزید یہ کہ مزدوروں سے

متعلق قوانین میں بھی کافی آسانیاں دی جائیں گی۔ ان ترغیبات دینے کا مقصد سرمایہ کار وں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ فائدے دینا ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں