مسجد نبویﷺ کے آپریشنل پلان میں خواتین کی خدمات کا مربوط پیکج شامل: ویڈیو
مسجد نبویﷺ میں آپریشنل پلان سعودی مملکت کے وژن پر مبنی ہے، اور اس میں خواتین کی خدمات کا ایک مربوط پیکیج شامل کیا گیا ہے۔
اس بات کا انکشاف فائزہ المزینی، اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے منصوبہ بندی اور امور خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پیکج کا مقصد مسجد نبویﷺ میں آنے والوں کو محفوظ طریقے سے عبادت کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔"
فيديو | وكيل مساعد التخطيط الاستراتيجي وتحقيق الجودة النسائية فائزة المزيني: الخطة التشغيلية في المسجد النبوي مبنية وفق رؤية المملكة متضمنة حزمة خدمات نسائية متكاملة#برنامج_اليوم pic.twitter.com/T7xDOoXzTE
— برنامج اليوم (@Studioekhbariy) June 7, 2023
اس کے تحت مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں مسجد نبوی میں داخلے اور خروج کی سہولت فراہم کرنا، راہداریوں کا انتظام، جائے نماز کی تزئین و آرائش، اور حفاظت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔