سعودی عرب اور امریکا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں سہولت کار ممالک سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں بہ شرطیکہ دونوں فریق جدہ اعلامیہ پر عمل کریں۔
سہولت کاروں نے اعلان کیا کہ سوڈانی مسلح افواج (SAF) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے 10 جون 2023 کو ہونے والی جنگ بندی کی مدت کے دوران اپنی افواج پر موثر کمانڈ اور کنٹرول کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے لڑائی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔اس کے نتیجے میں پورے سوڈان میں اہم انسانی امداد کی فراہمی اور اعتماد سازی کے کچھ اقدامات کا حصول ممکن ہوا۔
تاہم دونوں سہولت کاروں نے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد تشدد کی کارروائیوں کی واپسی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازع کا فوجی حل ناقابل قبول ہے۔ سعودی عرب اور امریکا نے سوڈان میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی شدید مذمت کی اور تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اورسعودی عرب برادر سوڈانی عوام کی مشکلات کم کرنےکے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ اسی موقف کی وجہ سے وہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں فریق جیسے ہی جدہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرتے ہیں تو دونوں سہولت کار ممالک مذاکرات کی سرپرستی کے لیے تیار ہیں۔
دونوں سہولت کار لڑائی کو روکنے اور خطے پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ سوڈان کے مستقبل کی تشکیل میں تمام سوڈانی قوتوں کو شامل کرنے کے لیے ان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
اتوار کو خرطوم میں ایک روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد بھاری ہتھیاروں سے پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
جنگ بندی کی مختصر مدت ختم ہوتے ہی دارالحکومت خرطوم آرٹلری گولہ باری اور بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔
خرطوم میں عینی شاہدین نے "جنگ بندی کے خاتمے کے 10 منٹ بعد گولہ باری اور جھڑپوں کی آوازیں" سننے کی تصدیق کی۔ عینی شاہدین نے خرطوم اور دارالحکومت کے شمال میں ام درمان کے مضافاتی علاقے میں "بھاری توپوں کی گولہ باری" اور جنوبی خرطوم کی شاہراہ الھوا میں "مختلف قسم کے ہتھیاروں" کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
اس سے قبل ’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ کے نامہ نگار نے اطلاع دی تھی کہ 24 گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے آدھے گھنٹے بعد وسطی خرطوم میں زور دار دھماکوں اور جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیں۔ دریائے نیل کے مشرق میں جھڑپوں کی آوازیں بھی سنی گئیں اور شمالی ام درمان میں توپ خانے سے شیلنگ کی گئی۔
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی علاقائی ترجمان ایمان طرابلسی نے کہا کہ سوڈان میں کمیٹی کی حفاظتی ٹیموں کو 15 اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے سوڈانی خاندانوں کے افراد کے لاپتہ ہونےکی مسلسل کالز موصول ہو رہی ہیں۔ .
طرابلسی نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ گم شدگی کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔
-
امریکا اور سعودی عرب شرائط پر سوڈان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: واشنگٹن
جزیرہ نما عرب کے امور کے لیے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ڈینیئل بینائم نے جمعے کے ...
بين الاقوامى -
سوڈانی آر ایس ایف نے روس کے ویگنرسے زمین سےفضا میں مارکرنے والےمیزائل حاصل کیے:امریکا
رواں ہفتے کے آغاز میں، امریکہ نے ان معلومات کو ظاہر کیا جن کے مطابق ویگنر گروپ روس ...
بين الاقوامى -
امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں عارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اصرار
سعودی عرب اورامریکا نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکا کی مساعی سے سوڈان کے متحارب گروپوں میں 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج ...
مشرق وسطی