سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز[سریع الحرکت فورسز] نے جدہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد مختصر مدت کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی عرب – امریکا کے مشترکہ بیان کے مطابق سوڈان میں متحارب دونوں فریقین نے 22 مئی سے شروع ہونے والی سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کو "دونوں فریقوں کی رضامندی سے بڑھایا جا سکتا ہے"۔ معاہدے میں دونوں فریقین نے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل اور تقسیم، بنیادی خدمات کی بحالی، ہسپتالوں اور بنیادی عوامی سہولیات سے افواج کے انخلاء پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے والوں اور سامان کے محفوظ راستے میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
بیان کے مطابق کہ دونوں فریقوں نے معاہدے پر دستخط کے بعد اور جنگ بندی کے آغاز سے پہلے 48 گھنٹے کے نوٹیفکیشن کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی نہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ جنگ بندی پیر 02 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 22 مئی 2023 کو خرطوم کے وقت رات 9:45 بجے کو نافذ ہو جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ معلوم ہے کہ دونوں فریقوں نے پہلے جنگ بندی کے متعدد معاہدوں کا اعلان کیا تھا جن کی انہوں نے پابندی نہیں کی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سابقہ معاہدوں کے برعکس سعودی شہر جدہ میں طے پانے والے نئے معاہدے کو امریکی، سعودی اور بین الاقوامی سرپرستی حاصل ہے۔
اس کے بعد ہونے والی بات چیت میں عام شہریوں کے لیے سکیورٹی اور انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع ہے، جیسے کہ شہری مراکز بشمول شہریوں کے گھروں سے فورسز کا انخلا، شہریوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے میں تیزی لانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ سرکاری حکام اپنے فرائض دوبارہ شروع کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے سوڈان میں فوج اور منحرف سریع الحرکت فورسز کےدرمیان جھڑپوں میں سیکڑوں شہری ہلاک اور زخمی ہوچکےہیں۔ خانہ جنگی کی کیفیت میں پورے ملک کا نظام درہم برہم ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
-
سعودی عرب اور امریکا کی مساعی سے سوڈان کے متحارب گروپوں میں 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی قیادت سوڈانیوں کا خون خرابہ روکنے کی کوشش کررہی ہے: شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ...
مشرق وسطی -
سوڈان میں مالک عقار کا جنگ روکنے کا عہد
مالک عقار نے سوڈانی خود مختار کونسل کے نائب صدر کا عہدہ قبول کرنے کا اعلان کیا، ...
بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات کا زایدالمیعاد سوڈانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے جرمانے معاف کرنےکافیصلہ
متحدہ عرب امارات نے زاید المیعاد سوڈانی پاسپورٹ رکھنے یا زایدالمیعاد قیام کرنے ...
بين الاقوامى -
سوڈان: البرہان نے حمدان دقلو کو خود مختار کونسل کے نائب صدر کے عہدہ سے ہٹا دیا
سوڈان میں سریع الحرکت فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" کو خود مختار کونسل ...
بين الاقوامى