سعودی عرب کا سوڈان کی امداد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے اگلے ہفتے سوڈان میں جنگ کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ردعمل پر مشترکہ طور پر ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ کانفرنس 19 جون کو منعقد کی جائے گی اور اس کی قیادت قطر، مصر، جرمنی اور یورپی یونین کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

سعودی عرب اور امریکا سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کے درمیان آٹھ ہفتوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ثالثی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب نے جنگ کے آغاز میں سوڈان سے ہزاروں غیر ملکیوں کو نکالنے میں بھی قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد یعنی ملکی آبادی کے نصف سے زیادہ افراد کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں