یوگنڈا: داعش سے منسلک گروپ کا سکول پر حملہ، 25 افراد ہلاک

حملہ آور مشرقی کانگو کے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز سے تعلق رکھنے والے یوگنڈا میں سرگرم عناصر ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یوگنڈا کی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ داعش سے منسلک عسکریت پسندوں نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی سرحد کے قریب مغربی یوگنڈا میں ایک سکول پر دہشت گردانہ حملہ کردیا۔ حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مشرقی کانگو میں سرگرم الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے وہ عناصر جو یوگنڈا میں بھی سرگرم ہیں نے ’’مبنڈ وے‘‘ میں ’’لیوبریرا‘‘ سکینڈری سکول پر حملہ کیا، انہوں نے سکول کے ایک ہاسٹل کو نذر آتش کردیا اور وہاں لوٹ مار بھی کی۔

پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ اب تک سکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ فوجی جوان حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ حملہ آور جمہوریہ کانگو کے ویرنگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔

واضح رہے اپریل میں گروپ اے ڈی ایف نے مشرقی ڈی آر سی کے ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یاد رہے یوگنڈا نے اے ڈی ایف سے لڑنے میں مدد کے لیے کانگو میں فوجی بھیج رکھے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں