خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر332 عازمین حج مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں جہاں سرزمین مقدس میں آمد پران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے سرکاری حج اسکیم کے تحت جن 1300 مسلمانوں کو حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے ان میں پہلا قافلہ آج منگل کو مکہ معظمہ پہنچ گیا۔ اس قافلے میں 332 عازمین شامل ہیں۔
خادم حرمین شریفین کے ضیوف الرحمان پروگرام جنرل سیکرٹریٹ نےشاہی حکم کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا استقبال شروع کیا ہے۔ اب تک شاہی حکم کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عازمین کا استقبال شروع کیا ہے۔ اب تک 31 ملکوں کے 332 عازمین حج مکہ پہنچے ہیں جب کہ سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر مجموعی طور پر 91 ملکوں کے 1300 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امورڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی براہ راست نگرانی میں چلنے والے اس پروگرام کے تحت ضیوف الرحمان کو حج کے موقعے پر ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
-
160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کی میزبانی کی تیاری کرلی: سعودی عرب
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے پیر 19 جون کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ضیوف ...
مشرق وسطی -
ریاض میں حج اور حرم مکی سے متعلق نادر اشیا کی نمائش کا انعقاد
ریاض میں کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری میں حج اور حرمی مکی سے متعلق نادر اشیا کی ...
مشرق وسطی -
طائف کے میقات ’’ قرن المنازل‘‘ میں عازمین کو عالمی زبانوں میں احکام حج بتائےجانے لگے
وزارت اسلامی امور نے الیکٹرانک کارڈز اور گائیڈ بکس کی تقسیم کے لیے کاؤنٹر قائم ...
مشرق وسطی