ایرانی وزیرخارجہ کی خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے میں عُمان آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان خلیجی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں بدھ کو عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں جہاں انھوں نے عمانی حکام سے ملاقات کی ہے۔

اس سے ایک روز پہلے انھوں نے دوحہ کا دورہ کیا تھا اور قطری ہم منصب سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔حسین امیر عبداللہیان خلیج کے دورے پر ہیں اور وہ کویت اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ بدھ کے روز انھوں نے عمان کے شاہی دفتر کے وزیر سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر بات چیت کی ہے۔

ایران نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ عمان کے ذریعے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف ہے اور ان کے ایجنڈے میں جوہری معاملات، امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور قیدیوں کا تبادلہ ایسے امور شامل ہیں۔

اگلے روز ایران کے جوہری مذاکرات کار نے بتایا تھا کہ انھوں نے ابوظبی میں تین یورپی ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے اور ان سے ملک کے جوہری پروگرام سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں