روسی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ویگنرملیشیا کے فوجی قافلے پر ہفتے کے روز فرونیژ شہر کے باہر ایم 4 ہائی وے پر فائرنگ کی ہے۔
Russian air strike on Wagner column on the M-4 highway in Voronezh region. pic.twitter.com/FJVSUMzEbD
— Igor Sushko (@igorsushko) June 24, 2023
روس فوج کی ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ سے ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔اس سے قبل ہفتے کے روز فرونیژ کے گورنر نے کہا تھا کہ روسی فوج ویگنر ملیشیا کی جانب سے ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو کچلنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
روسی عہدہ دار الیگزینڈر گوسیف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’’فرونیژ کے علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے حصے کے طور پر ، روسی فیڈریشن کی مسلح افواج ضروری آپریشنل اور جنگی اقدامات کر رہی ہیں۔