اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے۔
جینین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے اثرات پر بظاہر ناراض گوٹریس نے کہا کہ اس آپریشن میں 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ سکولوں اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا اور پانی و بجلی کے نیٹ ورک میں خلل پیدا ہوگیا۔
انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو ہر ضرورت مند تک پہنچنے سے روکنے پر بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ چاہے یہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہوں۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مذمت اسرائیل پر لاگو ہوتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اس معاملے میں اسرائیلی افواج نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔ تحمل کا مظاہرہ کرے اور صرف متناسب طاقت کا استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کا استعمال قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کے انعقاد سے مطابقت نہیں رکھتا۔
گوٹریس نے اسرائیل کو یاد دلایا کہ قابض طاقت کے طور پر اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہری آبادی کو تشدد کی تمام کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔
یو این سکریٹری جنرل کی مذمت بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تین آزاد ماہرین کے ایک بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔ ماہرین نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ اسرائیلی فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں طاقت کے استعمال سے متعلق بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی صریح خلاف ورزیوں کے مترادف ہیں۔ حالیہ اسرائیلی حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔
یاد رہے جنین کیمپ پر پیر 3 جولائی کو شروع ہونے والے اسرائیلی دو روزہ حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حملے میں جنین کیمپ میں سڑکیں اور گلیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ کیمپ کے 80 فیصد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بجلی کی لائنز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
-
جنین کیمپ کی تعمیر نو کے لیے امارات کا 15 ملین ڈالر امداد کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً دو دہائیوں میں اسرائیلی فوج کی ...
مشرق وسطی -
جنین میں اسرائیلی کارروائی جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے: شہباز شریف
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروں پناہ گزینوں کو کیمپ ...
پاكستان -
جنین کیمپ میں فوجی آپریشن ختم، انفرا سٹرکچر تباہ، 80 فیصد گھروں کو نقصان
درجنوں گاڑیاں تباہ، بحالی میں ہفتوں لگ سکتے، پانی و بجلی کی لائنیں اور سڑکیں تباہ ...
مشرق وسطی -
جنین میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، قابض فوج شہر سے نکل گئی
اسرائیلی جارحیت میں جنین میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہو گئی: وزارت صحت
مشرق وسطی