روسی حمایت یافتہ عناصر سویڈن سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں: سویڈش عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سویڈن کے وزیر برائے شہری دفاع نے کہا ہے کہ سویڈن کو روس کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے ایک غلط معلومات کی مہم کا ہدف بنایا جا ہا ہے۔ اس مہم کا مقصد نیٹو کے امیدوار ملک کی شبیہ کو مجروح کرنا ہے۔ مہم میں ظاہر کیا جارہا ہے کہ سویڈن نے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی حمایت کی ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو میں شامل ہونے کی سویڈن کی بولی کو بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ سویڈن میں متعدد مرتبہ انتہا پسندوں نے قرآن کریم کے نسخوں کی بے حرمتی کی ہے جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو غصے میں ڈال دیا ہے۔

وزیر’’کارل-آسکر بوہلن‘‘ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ سویڈن ایک غلط معلومات کی مہم کا ہدف ہے جس کی حمایت ریاست اور دیگر ریاست جیسے عناصر کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اس مہم کا مقصد سویڈش مفادات اور سویڈش شہریوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح روس کے حمایت یافتہ عناصر غلط بیانات کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور ظاہر کر رہے ہیں جیسے مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کے پیچھے سویڈش ریاست کا ہاتھ ہو۔ یہ مکمل طور پر غلط ہے۔ بوہلن نے مزید کہا کہ کہ ریاستی حمایت یافتہ عناصر نے تقسیم پیدا کرنے اور سویڈن کی بین الاقوامی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر کے ریمارکس کے متعلق سٹاک ہوم میں روسی سفارت خانے کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے بھی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سویڈن کی ریاست قرآن کے نسخے جلانے کی اجازت نہیں دیتی۔ تاہم پولیس عوامی اجتماعات کے لیے اجازت نامے جاری کرتی ہے، یہ ایک ایسا حق جو سویڈن کے آئین میں درج ہے۔

انہوں نے کہا سویڈن میں کتابوں کو صرف اس لیے جلانے کی کوئی روایت نہیں ہے کہ یہ قانونی ہے۔ ریاست اظہار کی آزادی کے حق کی ضمانت دیتی ہے لیکن ایسا کرنے سے کسی سیاسی پیغام کے پیچھے نہیں کھڑی ہوتی۔

سویڈن کی سائیکولوجیکل ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان میکائیل اوسٹلنڈ نے کہا کہ روس قرآن کو نذر آتش کرنے کو ذرائع ابلاغ میں اپنے ایجنڈے کو فروغ دینے کے مواقع کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ظاہر ہے روس کی طرف سے ایسی ہی ایک خواہش ہماری نیٹو میں شمولیت کو پیچیدہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں